ورلڈ اسٹیل ایسوسی ایشن نے اعلان کیا ہے کہ نومبر 2022 میں ایرانی اسٹیل کی پیداوار 2.9ملین تک پہنچ گئی ہے اور ایرانی اسٹیل کی پیداوار گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 3.9 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
نومبر 2022 میں غیر قانونی امریکی پابندیوں کے جاری رہنے کے باوجود ایران کی اسٹیل کی پیداوار میں 3.9 فیصد اضافہ ہوا جبکہ اس مہینے میں عالمی اسٹیل کی کل پیداوار میں 3.7 فیصد ہے اور امریکی اسٹیل کی پیداوار میں 10.5فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔
اس ماہ ایرانی اسٹیل کی پیداوار جرمنی جو یورپ کی سب سے بڑی معیشت سمجھی جاتی ہے اور برازیل اور ترکی سے زیادہ تھی۔
اس سال نومبر میں جرمن اسٹیل کی پیداوار میں 17.9 فیصد کمی کے ساتھ2.8 ملین ٹن تک پہنچ گئی۔ یوکرین کی جنگ کے بعد جرمنی میں توانائی کے بحران نے اس ملک میں اسٹیل کی پیداوار کو نمایاں طور پر کم کردیا ہے۔
برازیل میں اس مہینے میں اسٹیل کی پیداور 16.3فیصد کمی آئی ہے اور 2.6ملین ٹن تک پہنچ گئی ہے اور ترکی میں بھی سٹیل کی پیداور نومبر کے مہینے میں 2.4 ملین ٹن تک پہنچ گئی ہے جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 30.7فیصد کمی دیکھنے میں آئی ہے۔
آپ کا تبصرہ